Aug 24, 2020 06:23 pm
views : 225
Location : Different Places
Karachi- No respite: Met issues urban flooding alert for Karachi again as new rain spell expected from today
کراچی کے کچھ علاقوں میں 70ملی میٹر سے زائد بارش کا امکان
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شام کراچی میں گرج چمک کے ساتھ کہیں کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔
ڈائریکٹرمحکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق شہر قائد میں رات 12بجے کے بعد تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوسکتا ہے، مشرقی سندھ اور بھارتی راجستھان پر موجود ہوا کے کم دباؤ آپس میں مل گئے ہیں۔
سردار سرفراز نےاپنے بیان میں کہا کہ سسٹمز کے ملنے کے باعث ان کی شدت تاحال برقرار ہے، جس کے باعث کراچی کے کچھ علاقوں میں 70ملی میٹر سے زائد بارش کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ خلیج بنگال میں ہوا کا ایک اور کم دباؤ بھی بن رہا ہے۔
ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز نے مزید کہا کہ کراچی میں 26 اگست تک بارش کا امکان رہے گا۔