Aug 24, 2020 06:24 pm
views : 227
Location : Domestic place
Karachi- Muhajir Movement chief Afaq Ahmad demands new province
آفاق احمد بھی کراچی میں نیا ضلع بنانے کے مخالف
مہاجر قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) حقیقی کے چئیرمین آفاق احمد نے بھی کراچی میں نئے ضلع بنانے کی مخالفت کردی۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اگر سیاسی معاملات کے لیے کیماڑی کو ضلع بنایا جارہا ہے تو اس کی مذمت کرتا ہوں۔
چیئرمین ایم کیو ایم حقیقی نے ماضی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جب ملیر کو ضلع بنایا گیا تھا تو اس کی بھی مذمت کی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں اضلاع بنیں مگر کسی ایک جماعت کے مفاد کے لیے نہیں بنیں۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ آبادی اور وہاں کے مسائل کے حل کے لیے اضلاع بنیں۔
ایم کیو ایم بحالی کمیٹی کے سربراہ فاروق ستار سے متعلق بات کرتے ہوئے آفاق احمد نے کہا کہ فاروق ستار سے میرا کوئی رابطہ نہیں۔