جولائی دوہزار بیس میں کرنٹ اکاؤنٹ میں چار سو چوبیس ملین ڈالرز کا اضافہ ہوا: وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان
نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت درست سمت میں جا رہی ہے، جولائی 2020 میں
کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ نا صرف ختم ہوا بلکہ 424 ملین ڈالر کرنٹ اکاؤنٹ میں
اضافی جمع ہوئے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری ایک بیان میں
وزیراعظم عمران خان نے لکھا ہے کہ پاکستان کی معیشت درست سمت میں جا رہی
ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہو چکا ہے، جولائی 2019 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ
613 ملین ڈالر تھا جو کم ہو کر جون 2020 میں 100 ملین ڈالر رہ گیا تھا۔
وزیراعظم
کا کہنا ہے کہ جولائی 2020 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ختم ہو گیا بلکہ 424
ملین ڈالر کرنٹ اکاؤنٹ میں اضافی جمع ہوئے، معیشت میں بہتری کی وجہ برآمدات
میں مسلسل اضافہ ہے، جون 2020 کے مقابلے برآمدات میں 20 فیصد اضافہ ریکارڈ
کیا گیا ہے، بیرون ملک سے بھیجی گئی ترسیلات زر میں بھی ریکارڈ اضافہ ہوا
ہے۔