Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Aug 24, 2020 08:51 pm views : 246

Location : Domestic place

Islamabnad- Shehbaz Sharif lambastes PTI govt over 'unparalleled propaganda' against PML-N
  • Urdu

اسلام آباد، (ن)لیگ کی قیادت کے خلاف بے پناہ پروپیگنڈا کیا گیا، کون سا ا ین آر او کس نے این آر او مانگا ہے سامنےلائیں، شہباز شریف

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ادویات اسکینڈل میں ملوث وزیر پتہ نہیں کہاں ہے، یہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کا شاخسانہ ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پارلیمنٹ میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا کہنا تھا کہ تبدیلی نے لوگوں کی زندگی اجیرن کردی ہے، گزشتہ دو سال میں مہنگائی میں اس قدر اضافہ ہوا کہ عام آدمی کی زندگی تنگ ہوگئی، غریب آدمی کے جو حالات ہیں وہ بتانے کے قابل نہیں، حکومت کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں، کشکول توڑنے کے دعوے اور آئی ایم ایف کا مضمون ختم کرنے والے آج کہہ رہے ہیں گھبرانا نہیں ہے، کیا اس طرح لوگوں کے پیٹ بھرجائیں گے۔
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ گندم کا سیزن ختم نہیں ہوا اور ملک سے گندم اسمگل ہوگئی، گندم اور آٹے کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں، آج چینی کی قیمت 100 روپے فی کلو سے بھی اوپر چلی گئی ہے، روپے کی قدر 40 فیصد کم ہوئی اور تیزی سے اوپر جاتی معیشت نیچے چلی گئی، کورونا سے پہلے ہی لاکھوں افراد بے روز گار ہوچکے تھے، کاروبار بند ہوگئے ہیں دکاندار رو رہے ہیں،  بجلی کی قیمت بھی کئی گنا ذیادہ بڑھا دیں، غریب کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا اور آج بھی حکومتی ارکان کا طریقہ کار اپوزیشن کا ہی ہے،  یہ آج بھی کنٹینرز پر چڑھے ہوئے ہیں۔
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ (ن)لیگ کی قیادت کے خلاف بے پناہ پروپیگنڈا کیا گیا، کون سا ا ین آر او کس نے این آر او مانگا ہے سامنےلائیں، پروپیگنڈا کا مقصد عوامی مسائل سے توجہ ہٹانا ہے، اس حکومت نے سی پیک کا مذاق اڑایا اور اسمبلی کے فلور پر سی پیک کے خلاف الزامات لگائے گئے، حکومت کی اپنی کابینہ میں اشرافیہ کے لوگ بیٹھے ہیں، نیب نیازی گٹھ جوڑ نے پشاور سے کراچی تک کے سرمایہ کاروں کو خوفزدہ کردیا ہے، افسر شاہی کام کرنے کو تیار نہیں، ادویات اسکینڈل میں ملوث وزیر پتہ نہیں کہاں ہے یہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کا شاخسانہ ہے۔

Recent News

Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump 1:12
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump
Mar 24, 2026 05:00 pm
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows 1:02
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows
Mar 24, 2026 02:00 pm
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi 1:01
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi
Mar 24, 2026 01:00 pm
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms 1:17
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms
Mar 24, 2026 12:00 pm
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised! 1:05
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised!
Mar 24, 2026 11:00 am
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza 1:07
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza
Mar 23, 2026 03:30 pm
Air Canada Plane Crash 1:14
Air Canada Plane Crash
Mar 23, 2026 03:00 pm
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage 1:19
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage
Mar 23, 2026 02:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved