Aug 25, 2020 05:27 pm
views : 259
Location : Different Places
Islamabad- Pakistan Coronavirus: 293,711 Cases and 6,255 Deaths
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے نو مریض جاں بحق
پاکستان میں
کرونا وائرس کے کیسز اور اموات میں کمی کا رجحان جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں
کے دوران کرونا وائرس کے نو مریض جاں بحق ہوگئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ
آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس
کے 9 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی
مجموعی تعداد 6 ہزار دوسو پچپن ہوچکی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹے میں سندھ اور پنجاب میں 4، 4 جبکہ گلگت بلتستان میں 1 مریض کا انتقال ہوا۔
این
سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں چار سو پچاس
افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی، ملک میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز
کی تعداد 2 لاکھ ترانوے ہزار سات سو گیارہ ہوچکی ہے۔
ملک میں فعال کیسز کی تعداد 9 ہزار اکتیس ہے جبکہ 2 لاکھ اٹھہتر ہزار چار سو پچیس مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔
این
سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 24 ہزار دوسو
اکتیس کرونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مجموعی طور پر کیے جانے والے ٹیسٹس
کی تعداد 24 لاکھ ستاسی ہزار سات سو چوالیس ہوچکی ہے۔
این سی او سی کا
کہنا ہے کہ ملک بھر کے ساتسو پینتیس اسپتالوں میں کرونا وائرس کے گیارہ سو
اٹھائیس مریض زیر علاج ہیں جن میں سے ایک سو سترہ مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔