Aug 25, 2020 05:28 pm
views : 265
Location : Gulistan e jauhar
Karachi- Karachi rain: Multiple vehicles damaged in Gulistan-e-Johar landslide
کراچی، لینڈ سلائیڈنگ سے 20گاڑیوں کو نقصان
کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں منور چورنگی کے قریب لینڈ سلائنڈنگ سے پارکنگ ایریا میں کھڑی 20گاڑیوں کو نقصان پہچاہے۔
ایس
ایس پی ایسٹ ساجد امیر سدوزئی کے مطابق منور چورنگی کے قریب لینڈ سلائیڈنگ
کا واقعہ پیش آیا ہے، پہاڑی تودا گرنےمیں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان
نہیں ہوا۔
ایس ایس پی ایسٹ ساجد امیر سدوزئی کے مطابق پہاڑی تودا گرنے
سے متعدد گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں دب گئی ہیں ۔ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق
احتیاطی تدابیر کے طور پر اطراف میں واقع گھروں کو خالی کرایاہے،ساجد امیر
سدوزئی کا کہنا ہے کہ پولیس اور ریسکیو ادارے جائے وقوعہ پر روانہ ہو گئے
ہیں۔