Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Aug 25, 2020 05:30 pm views : 231

Location : Domestic place

Karachi- Mustafa Kamal Bashes Waseem Akhtar for Urban Flooding in Karachi
  • Urdu

 میئرکراچی کا نام ای سی ایل میں ڈال کر حساب لینا چاہیے، مصطفیٰ کمال

پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ میئر کراچی کا نام ای سی ایل میں ڈال کر ان سے حساب لینا چاہیے، وسیم اختر اس شہر کے چوکیدار تھے انہوں نے اسے لوٹا ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہرقائد میں موسلادھار بارش سے تباہ کاریوں پر تبصرہ کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ کراچی تباہ ہورہا ہے تو پورا ملک تباہ ہورہا ہے، یہ قومی سلامتی کا مسئلہ ہے، خدا کے واسطے کراچی کو تنہا نہ چھوڑیں اس پر رحم کریں، کراچی مقبوضہ کشمیر نہیں ہے کہ وفاق مداخلت نہیں کرسکتا۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی ادارے کراچی آئیں اور ترمیم لائیں، کراچی پاکستان کی شہ رگ ہیں، وزیراعظم کراچی آئیں، 18ویں ترمیم کے بعد اختیارات دفاتر تک محدود ہیں۔
پی ایس پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ نالوں کی صفائی کے لیے ضروری ہے کہ پہلے تجاوزات ختم کریں، نالوں کی صفائی کے لیے پہلے انفرا اسٹرکچر ترتیب دیاجائے، سندھ حکومت نالوں کے اطراف زمینیں دے کر انفرا اسٹرکچر بنائے، وزیراعلیٰ سندھ کئی دنوں سے تاثر دے رہے ہیں کہ کراچی بہت اچھا کردیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ تاثر دےرہے ہسیں کہ کراچی10سال پہلے خراب تھا، حکمران نہ ماننے والی باتیں کریں تو یہ تباہی اور بربادی کا سبب ہے، ہمارے حکمران بےحسی شکل اختیار کرچکے ہیں، عوام اچھی طرح جانتے ہیں کہ کراچی 10سال پہلے کیا تھا اورآج کیا ہے۔
مصطفیٰ کمال نے بتایا کہ میرے پہلے سال میں باتھ آئی لینڈ میں 28روز تک پانی جمع رہاتھا، جب باتھ آئی لینڈ سے پانی نکلا تو6ماہ تک وہاں ڈرین لائن بچھائی، ہماری کاوشوں کی وجہ سےآج باتھ آئی لینڈ میں پانی جمع نہیں ہوتا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میئر کراچی 4سال گزرنے کے بعد مگرمچھ کے آنسو رورہے ہیں۔

Recent News

Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump 1:12
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump
Mar 24, 2026 05:00 pm
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows 1:02
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows
Mar 24, 2026 02:00 pm
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi 1:01
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi
Mar 24, 2026 01:00 pm
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms 1:17
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms
Mar 24, 2026 12:00 pm
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised! 1:05
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised!
Mar 24, 2026 11:00 am
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza 1:07
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza
Mar 23, 2026 03:30 pm
Air Canada Plane Crash 1:14
Air Canada Plane Crash
Mar 23, 2026 03:00 pm
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage 1:19
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage
Mar 23, 2026 02:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved