Aug 25, 2020 05:30 pm
views : 231
Location : Domestic place
Islamabad-Court postpones hearing on Nawaz’s plea in Toshakhana case
توشہ خانہ ریفرنس میں نوازشریف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی موخر
توشہ خانہ ریفرنس میں نوازشریف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی موخر کر دی گئی۔اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ کرنے کے لیے 9 ستمبر کی تاریخ مقرر کر دی۔
احتساب عدالت نمبر 3 کے جج اصغر علی کی عدالت میں زیر سماعت توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کے خلاف درخواست پر مرکزی کیس کے ساتھ سماعت ہوگی۔
عدالت کے جج سید اصغر علی موسم گرما کی تعطیلات پر ہیں۔ نواز شریف کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کے خلاف درخواست پر سماعت توشہ خانہ مرکزی کیس کی سماعت کیساتھ ہی 9 ستمبر کو ہوگی۔