Aug 26, 2020 05:08 pm
views : 230
Location : Different Places
Islamabad- Pakistan Coronavirus: 294,193 Cases and 6,267 Deaths
ملک بھر میں چوبیس گھنٹوں میں کرونا کے مزید بارہ مریض انتقال کر گئے
ملک بھر میں چوبیس گھنٹوں میں کرونا کے مزید بارہ مریض انتقال کر گئے، این سی او سی کا کہنا ہے ملک بھر میں کرونا سے اموات کی تعداد چھ ہزار دو سو سرسٹھ ہو گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں کرونا کیسز اور اموات کی تعداد میں بتدریج کمی کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں چار سو بیاسی کرونا کیسز سامنے آئے، جبکہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں بارہ مریضوں نے دم توڑا۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کرونا سے کُل اموات چھ ہزار دو سو سرسٹھ ہو گئی ہیں، جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد دو لاکھ چورانوے ہزار ایکسو ترانوے ہے، اب تک دو لاکھ اٹھہتر ہزار نو انتالیس کرونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے چوبیس ہزار پانچ سو ترانوے ٹیسٹ کیے گئے، ملک بھر کے سات سو پینتیس اسپتالوں میں کرونا کے ایک ہزار ستانوے مریض زیر علاج ہیں، کرونا مریضوں کے لیے اٹھارہ سو انسٹھ وینٹی لیٹرز مختص ہیں، جبکہ ملک بھر میں ایک سو تیرہ مریض وینٹی لیٹر پر زیر علاج ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں تاحال پچیس لاکھ بارہ ہزارتین سو سینتیس کرونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔