Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Aug 26, 2020 05:10 pm views : 231

Location : PM Office

Islamabad- No more NROs': PM Imran lashes out at opposition for defeating two FATF-related bills in Senate
  • Urdu

اپوزیشن پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکالنے کی حکومتی کوششوں کو ناکام بنا رہی ہے،وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکالنے کی حکومتی کوششوں کو ناکام بنا رہی ہے۔
اس حوالے سے اپنے  ٹویٹ میں انہوں نے کہا ہے کہ  اپوزیشن  نے آج سینیٹ میں ایف اے ٹی ایف سے متعلقہ قانون سازی کے اینٹی منی لانڈرنگ اور آئی سی ٹی وقف کے دو انتہائی اہم بلوں کو منظور نہیں ہونے دیا، میں پہلے دن سے یہ کہہ رہا ہوں کہ حزب مخالف کے رہنما صرف اپنے مفادات کے تحفظ کی تگ و دو میں لگے ہوئے ہیں اور انہیں ملکی مفادات سے کوئی دل چسپی نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اپنی لوٹ مار کو بچانے کے لیے جمہوریت کے پیچھے چھپنے کی کوشش کرتی ہے، انہوں نے پہلے کورونا وائرس کی حکومت عملی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا حالاں کہ اس حوالے سے ہماری کام یابی کا عالمی سطح پر اعتراف کیا جارہا ہے، اب یہ اپوزیشن ایف ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے ہماری کوششوں کو سبوتاژ کررہی ہے۔
عمران خان نے ٹویٹ میں کہا کہ اپوزیشن نے این آر او حاصل کرنے کے لیے نیب کو بدنام اور حکومت کو بلیک میل کیا، یہ تو ملکی معیشت کو تباہ کرکے پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ میں شامل کروادیتے۔
وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ ملک مزید کسی این آر او کا متحمل نہیں ہوسکتا، مشرف نے دو این آر اوز دیے جس سے ہمارا قرض چار گنا بڑھا اور معیشت تباہ ہوئی، ہم نے ملکی دولت لوٹنے والوں کو جواب دہ ٹھہرانے کا مینڈیٹ لیا ہے، اپوزیشن این آر او حاصل کرنے کے لیے حکومت کو مسلسل دھمکا رہی ہے، این آر او دینا قوم کے اعتماد کے ساتھ غداری ہوگی، واضح کردوں کہ کچھ بھی ہو جائے کسی کو این آر او نہیں ملے گا۔

Recent News

Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump 1:12
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump
Mar 24, 2026 05:00 pm
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows 1:02
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows
Mar 24, 2026 02:00 pm
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi 1:01
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi
Mar 24, 2026 01:00 pm
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms 1:17
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms
Mar 24, 2026 12:00 pm
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised! 1:05
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised!
Mar 24, 2026 11:00 am
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza 1:07
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza
Mar 23, 2026 03:30 pm
Air Canada Plane Crash 1:14
Air Canada Plane Crash
Mar 23, 2026 03:00 pm
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage 1:19
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage
Mar 23, 2026 02:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved