Aug 26, 2020 05:12 pm
views : 238
Location : Different Places
Karachi- Relief efforts in full swing as Karachi rains break 89-year-old record
کراچی،مون سون سسٹم کے تحت بارشوں کا سابقہ نواسی سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا
شہر میں اگست کے مہینے کے دوران مون سون سسٹم کے تحت بارشوں کا سابقہ نواسی سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اس بار انیس سو اکتیس کے بعد اگست کے مہینے میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ فیصل بیس پر رواں سال اگست میں تین سو پینتالیس ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوچکی ہے جب کہ کا سابقہ ریکارڈ دوسو اٹھانوے اعشاریہ چار ملی میٹر بارش کا ہے۔
جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ائرپورٹ پرموجود آبزرویٹری کا سابقہ ریکارڈ دوسو باسٹھ اعشاریہ پانچ ملی میٹر اور مسرور بیس کا ریکارڈ دوسو بہتر ملی میٹر ہےیہ ریکارڈ بھی حالیہ بارشوں میں ٹوٹ گئے ہیں۔
محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ انتیس سے تیس اگست کے دوران ایک اور مون سون سسٹم سندھ میں میں بارش برسا سکتا ہے، بارش کا سبب شمال مشرقی بحیرہ عرب میں موجود ہوا کا جزوی کم دباؤ کا دوبارہ سرگرم ہوسکتا ہے۔ تاہم کراچی میں نئے سسٹم کے ذریعے بارش کے حوالے سے پیش گوئی قبل از وقت ہے۔