Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Aug 26, 2020 05:17 pm views : 231

Location : Domestic place

Rawalpindi- Meeting of Shehbaz-Fazal Failed, Says Sheikh Rasheed
  • Urdu

شہباز شریف اورمولانا فضل الرحمان کی ملاقات ناکام تھی،شیخ رشید

وزیرریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اورمولانا فضل الرحمان کی ملاقات ناکام تھی۔
راولپنڈی میں وزیرریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کہیں نہیں جارہے، جو کچھ تھا وہ ختم ہوگیا، آج لاہور اور کراچی ڈوبا ہوا ہے، ہم نے دو ماہ قبل راولپنڈی کا لئی نالہ صاف کیاورنہ پنڈی بھی ڈوب جاتا، وزیر اعلی کو لال حویلی کے بجائے نالہ لئی لے کرگیا جس سے فوری صفائی شروع ہوگئی۔
نوازشریف کو وطن واپس لانے سے متعلق سوال پر شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو نوازشریف کے جانے پر دکھ ہے اور میں کابینہ کے نوازشریف کو واپس بلانے کے فیصلے سے اتفاق کرتا ہوں۔  حکومت نوازشریف کو واپس لانے کیلئے ہر ممکن کوشش کرے گی لیکن لگتا ہے کہ وہ واپس پاکستان نہیں آئیں گے کیونکہ برطانیہ سے ملزمان لانے کا کوئی معاہدہ نہیں۔
اپوزیشن اتحاد سے متعلق شیخ رشید نے کہا کہ اپوزیشن کی آل پارٹیزکانفرنس بہت دورہے، لوگ اپوزيشن کے لیے باہر نہیں نکلیں گے، شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان ملاقات ناکام تھی، پہلی بار ایک مذہبی جماعت کا سربراہ کہہ رہا ہے مجھے سیاسی لیڈروں پر اعتماد نہیں۔
سینیٹ میں ایف اے ٹی ایف سے متعلق بل منظور نہ ہونے پر حکومت کو شکست نہیں ہوئی بلکہ اپوزیشن بے نقاب ہوگئی ہے، پوزیشن کانیب ختم کرنے کے علاوہ کوئی اورمطالبہ نہیں، اپوزیشن کہتی ہے ہم سے ہاتھ پاؤں کے انگوٹھے لگوا لومگر نیب ختم کردو۔ نیب آزاد ادارہ ہے وہ کسی کے خلاف انکوائری کر سکتا ہے، شہباز اور حمزہ کا معاملہ سنگین ہے وہ اندر جائیں گے۔  یکم ستمبر کو اہم فیصلے آنے والے ہیں۔

Recent News

Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump 1:12
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump
Mar 24, 2026 05:00 pm
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows 1:02
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows
Mar 24, 2026 02:00 pm
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi 1:01
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi
Mar 24, 2026 01:00 pm
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms 1:17
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms
Mar 24, 2026 12:00 pm
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised! 1:05
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised!
Mar 24, 2026 11:00 am
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza 1:07
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza
Mar 23, 2026 03:30 pm
Air Canada Plane Crash 1:14
Air Canada Plane Crash
Mar 23, 2026 03:00 pm
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage 1:19
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage
Mar 23, 2026 02:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved