Aug 27, 2020 09:19 am
views : 245
Location : Domestic Place
New Zealand- Brenton Tarrant, who live-streamed his massacre of 51 people at two mosques, was sentenced to life in prison without parole
نیوزی لینڈ کی مساجد میں نمازیوں کو شہید کرنے والے دہشتگرد کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی
tnnlive.tv
سانحہ کرائسٹ چرچ میں انسانیت کو درندگی کا نشانہ بنانے والے دہشت گرد کو عدالت نے عمر قید کی سزا سنا دی۔ آسٹریلوی دہشت گرد نے پہلے صحت جرم سے انکار کیا پھر اعتراف جرم کرلیا۔
نیوزی لینڈ کی تاریخ میں پہلی بار کسی مجرم کو بغیر بیرول عمر قید کی سزا سنائی گئی۔ دہشت گرد برینٹن ٹیرنٹ نے دومساجد پر فائرنگ کر کے اکاون نمازیوں کو شہید کیا تھا۔ سانحہ کرائسٹ چرچ پندرہ مارچ دوہزار انیس کو پیش آیا تھا۔
یادرہے کہ برینٹ ٹیرنٹ کی حتمی سماعت میں متاثرہ خاندان بھی شریک ہوئے۔پراسیکیوٹر نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم برینٹن ٹیرنٹ تیسری مسجد کو بھی نشانہ بنانا چاہتا تھا، مساجد کو آگ لگانا اور لوگوں کو قتل کرنا ملزم کے اہداف میں شامل تھا اور ملزم نے حالیہ برسوں میں ہی حملوں کی منصوبہ بندی شروع کی۔
انہوں نے کہا کہ حملوں سے چند ماہ قبل ملزم کرائسٹ چرچ گیا جہاں اس نے النور مسجد پر ڈرون اڑایا تھا۔برطانوی میڈیا کے مطابق ملزم کو 17 سال کی سزا سنائے جانے کا امکان ہے۔ ہائیکورٹ جج کے پاس اختیارات ہے کہ وہ ملزم کو بغیر پیرول کے عمر قید کی سزا سنا سکیں تاہم پیرول کے بغیر سزا اس سے قبل نیوزی لینڈ میں کبھی نہیں دی گئی۔
مساجد پر حملے میں ملوث آسٹریلوی شہری برینٹن پر گزشتہ برس کے اوائل میں 51 نمازیوں کو شہید اور 40 پر اقدام قتل کی فرد جرم عائد کی گئی تھی۔ پندرہ مارچ دوہزار انیس کو نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں جمعہ کے روز النور مسجد اور لِین ووڈ میں دہشت گرد برینٹن ٹیرنٹ نے اس وقت داخل ہوکر فائرنگ کی تھی جب بڑی تعداد میں نمازی، نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے لیے مسجد میں موجود تھے، دہشت گرد کے حملے میں 51 نمازی شہید اور 40 زخمی ہو گئے تھے۔مسجد میں فائرنگ کرنے والے دہشت گرد نے حملے کی لائیو ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر نشر کی، جسے بعد میں نیوزی لینڈ حکام کی درخواست پر دل دہلا دینے والی قرار دیتے ہوئے سوشل میڈیا سے ہٹا دیا گیا تھا۔