Aug 29, 2020 01:45 pm
views : 232
Location : Domestic Place
Karachi- Only one death in 24 hours as coronavirus loses intensity in Pakistan
کراچی، کورونا سے مزید ایک شخص جاں بحق، اموات کی مجموعی تعداد چھ ہزار دو سو چوراسی ہوگئی
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 319 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 96 ہزار 699، سندھ میں ایک لاکھ 29 ہزار 179، خیبر پختونخوا میں 35 ہزار 971، بلوچستان میں 12 ہزار 804، گلگت بلتستان میں 2 ہزار 832، اسلام آباد میں 15 ہزار 597 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 290 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 25 لاکھ 81 ہزار 695 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22 ہزار 434 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 2 لاکھ 80 ہزار 340 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 642 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پنجاب میں 2 ہزار 195، سندھ میں 2 ہزار 395، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 250، اسلام آباد میں 175، بلوچستان میں 141، گلگت بلتستان میں 67 اور آزاد کشمیر میں 61 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔