Aug 29, 2020 01:50 pm
views : 232
Location : different Areas
Karachi- Nation observed Muharram 9, pays homage to Hazrat Imam Hussain
کراچی، ملک میں 9 محرم الحرام کی مناسبت سے مجالس اور جلوسوں کا انعقاد
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کی مناسب سے مجالس اور جلوسوں کا انعقادکیا گیا۔اس موقع پر انتظامیہ اور پولیس کی طرف سے سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات عمل میں لائے گئے۔موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی جبکہ موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل رہی۔ جڑواں شہروں میں میٹرو بس سروس بھی جزوی طور بند رہی۔
جلوسوں کی جانب جانے والے راستوں کو کنٹینرز اور خار دار تاریں لگا کر سیل کیا گیا سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹ نصب کیے گئے اور آنے والے ہر شخص کی میٹل ڈیٹکٹرز سمیت جامع تلاشی لی گئی۔
جلوسوں کی بذریعہ ہیلی کاپٹر، سیف سٹی کیمروں، ڈرون کیمروں اور وڈیو سرویلینس سے نگرانی کی گئی۔جلوس کے راستے میں آنے والی عمارتوں اور گھروں کی چھتوں پر اسپیشل کمانڈوز تعینات کیے گئے ۔ جلوس کے روٹس پر فوری طبی امداد پہنچانے کے لیے درجنوں ایمبولینسز بھی موجود رہیں۔
اس کے ساتھ ساتھ پانی والے ٹینکس بھی موجود رہے جو صفائی ستھرائی کے انتظامات کو یقینی بناتے رہے۔