Aug 29, 2020 02:05 pm
views : 225
Location : Domestic Place
Multan- Human Rights Activists should take Notice of situation in Occupied Kashmir, Shah Mehmood Qureshi
ملتان، انسانی حقوق کے علمبرداروں کو مقبوضہ کشمیر کی صورت حال کا نوٹس لینا چاہیے، وزیر خارجہ
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کشمیر میں مسلسل بلیک آؤٹ جاری ہے، مقبوضہ کشمیر میں مذہبی آزادی پر بھی قدغن ہے، کشمیری جفا کشوں نے بھارت کی ہر پیشکش ٹھکرا دی، کشمیریوں نے بھارت کو پیغام دے دیا کہ ہماری منزل آزادی ہے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا فرقہ واریت کے خاتمے، ہم آہنگی کے فروغ میں علما کا اہم کردار ہے، تفریق پیدا کرنیوالے عناصر کے عزائم کو ناکام بنانا اجتماعی ذمہ داری ہے، حضرت امام حسینؓ کی شہادت کا فلسفہ حق کیلئے ڈٹ جانا ہے، ہر زمانہ حسینؓ کا ہے، آخری فتح حق کی ہوتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جلوسوں پر پابندی لگا رکھی ہے،ایف اے ٹی ایف میں پیشرفت ہوئی ،اسمبلیوں نے بل پاس کردیا ہے۔نوازشریف کی طبیعت بہتر لگ رہی ہے ۔وفاق نے سندھ حکومت سے مسائل کے حل کا وعدہ کیا ہے۔کراچی کے عوام کی پریشانی کا مکمل ادراک ہے ۔