Aug 29, 2020 02:26 pm
views : 251
Location : President House
Islamabad- Cooperation between federal and Sindh governments on Karachi issues is a positive development, President Arif Alvi
کراچی کے مسائل پر وفاقی اور صوبائی حکومت کا تعاون مثبت پیشرفت ہے، صدر مملکت
صدر عارف علوی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کراچی اور سندھ کے دیگر علاقوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پینے کے پانی کی فراہمی، نکاسی آب اور دیگر مسائل کو مل کر حل کرنا اہمیت کا حامل ہے، وفاقی اور سندھ حکومت مل کر بحرانی کیفیت میں بہتری لاسکتے ہیں۔
صدر عارف علوی نے کہا کہ کراچی کے مسائل پر وفاقی اور صوبائی حکومت کا تعاون مثبت پیش رفت ہے۔
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے بھی اپنے بیان میں کہا ہے کہ وفاق اور سندھ حکومت مل کر کراچی کے تین بڑے مسائل کے حل کے لیے کام کرے گی۔