Aug 30, 2020 12:16 am
views : 203
Location : Different Places
Islamabad- Pakistan Coronavirus: 295,636 Cases and 6,288 Deaths
پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 4 مریض جاں بحق
پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 4 مریض جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات
کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ ملک میں گزشتہ 24
گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 4 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ملک میں
کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 6 ہزار 288 ہوچکی ہے۔
این سی او
سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 264 افراد میں کرونا
وائرس کی تصدیق ہوئی، ملک میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ
95 ہزار 636 ہوچکی ہے۔
ملک میں فعال کیسز کی تعداد 8 ہزار 801 ہے جبکہ 2 لاکھ 80 ہزار 547 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔
این
سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 21 ہزار 434
کرونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مجموعی طور پر کیے جانے والے ٹیسٹس کی
تعداد 26 لاکھ 3 ہزار 129 ہوچکی ہے۔
این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک بھر
کے 735 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 1 ہزار 46 مریض زیر علاج ہیں جن میں
سے 106 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں۔