Aug 30, 2020 04:24 pm
views : 210
Location : Different Places
Karachi- 6368 cops deployed for ashura security
کراچی ،یومِ عاشور کے جلوس کی سیکیورٹی کے لیے پولیس کے 6 ہزار 368 اہلکارتعینات
کراچی میں یومِ عاشور کے مرکزی جلوس کی سیکیورٹی کے لیے کراچی پولیس کے 6 ہزار 368 اہلکار اور آر آر ایف کی 3 کمپنیز تعینات کی گئی ہیں۔
کراچی پولیس کے ترجمان کے مطابق شہر میں پولیس جلوس اور مجالس کی سیکیورٹی کے لیے فرائض سر انجام دے رہی ہے۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ مرکزی جلوس کی گزر گاہوں پر سخت سیکیورٹی کی گئی ہے، جلوس کی سیکیورٹی کے لیے 6368 اہلکار اور آر آر ایف کی 3 کمپنیز تعینات کی گئی ہیں۔
پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کے 90 اسنائپرز جلوس کے اطراف تعینات ہیں۔
پولیس ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ شہرِ قائد میں 513 مجالس اور 281 جلوسوں کے لیے 12 ہزار 455 افسران و اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔
کراچی پولیس کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ 10 محرم الحرام کے جلوس کے لیے ٹریفک کے متبادل روٹس کا اعلان بھی کیا گیا ہے