Aug 30, 2020 05:41 pm
views : 207
Location : Different Places
Karachi- More rains predicted in Sindh cities including Karachi
کراچی سمیت سندھ میں مون سون کے ساتویں اسپیل کے داخل ہونے کا امکان
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت
سندھ میں آج شام یا رات کو مون سون کے ساتویں اسپیل کے داخل ہونے کا امکان
ہے جس کے باعث پیررات تک بارش ہوسکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ
موسمیات کا کہنا ہے کہ بے آف بنگال میں بننے والے سسٹم کے اثرات آج کراچی
میں بارش کا سبب بنیں گے، بارش کا سلسلہ 2 سے 3 دن تک برقرار رہنے کا
امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج شام یا رات کو مون
سون کے ساتویں اسپیل کے داخل ہونے کا امکان ہے، ساتویں اسپیل کے باعث
کراچی میں کل رات تک بارش کا امکان ہے۔
دوسری جانب سندھ میں ایک بار پھر
طوفانی بارشوں کے امکان کے پیش نظر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے
ڈپٹی کمشنرز اور ڈی ڈی ایم ایز کو الرٹ جاری کردیا، پی ڈی ایم اے کا کہنا
ہے کہ تمام ادارے اپنے انتظامات پورے رکھیں،پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ
زیریں سندھ کے علاقے بارشوں سے دوبارہ زیر آب آسکتے ہیں۔