Aug 30, 2020 05:50 pm
views : 207
Location : Kharadar
Karachi- Murad leads effort to keep Muharram procession route dry in Karachi
کراچی،عوام کی تکلیف کا احساس ہے، علاقہ مکینوں سے معذرت خواہ ہوں،وزیراعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ عوام کی تکلیف کا احساس ہے، علاقہ مکینوں سے معذرت خواہ ہوں۔
سید
مراد علی شاہ نے کراچی کے علاقے کھارادر کا دورہ کیا، اس دوران وزیر اعلیٰ
سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کھارادر میں بارش کے بعد گٹر چوک
ہوگئے ہیں، واٹر بورڈ اور کے ایم سی کی 20 گاڑیاں پانی صاف کرنے کے لیے
لگائی ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہم نے صفائی کے لیے الگ ٹیم لگائی ہے جو علاقے کو واش بھی کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ عوام کی تکلیف کی وجہ سے میں خود دورے پر آیا ہوں، کوشش ہے کہ شام تک سارا علاقہ کلیئر ہوجائے گا۔