Aug 30, 2020 09:27 pm
views : 210
Location : Different Places
Karachi- Youm-e-Ashura being observed today with solemnity across the country
ملک بھر میں یوم عاشور مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا
ملک بھر میں یوم عاشور مذہبی عقیدت و احترام
سے منایا گیا۔ 10 محرم الحرام کے موقع پر ماتمی جلوس نکالے گئے اور شام
غریباں منعقد کی گئیں۔ عزاداروں نے شہدائے کربلا کو بھرپورخراج عقدیت پیش
کیا۔
ملک بھر میں یوم عاشور کے موقع پر ماتمی جلوس نکالنے اور شام
غریباں کے انعقاد کا سلسلہ جاری رہا۔ عزاداروں نے امام حسین اور دیگر اہل
بیت کی لازوال قربانی کو یاد کیا۔
کراچی میں نشتر پارک سے برآمد ہونے
والا دس محرم الحرام کا مرکزی جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا حسینیاں
ایرانیاں امام بارگاہ پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔ جلوس میں شریک عزداران
نے سینہ کوبی اور زنجیر زنی کا ماتم کیا۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت
انتظامات کیے گئے تھے۔ جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا تبت سینٹر پہنچا جہاں
شرکاء جلوس نے نماز ظہرین ادا کی۔
دوسری جانب لاہور کی نثار حویلی سے
برآمد ہونے والا شبیہ علم اور ذوالجناح کا مرکزی جلوس اپنے روایتی راستوں
سے ہوتا ہوا اپنی منزل کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔
جلوس
کے راستوں پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے جبکہ موبائل سروس بند
اور ڈبل سواری پر پابندی رہی۔ جلوس کے راستوں پر جگہ جگہ لنگر اور پانی کی
سبیلوں کا اہتمام جبکہ محکمہ صحت کی جانب سے تین عارضی اسپتال بھی قائم کیے
گئے تھے۔
کراچی میں 10ویں محرم الحرام کے مرکزی جلوس کی سیکیورٹی کا جائزہ لینے کے لیے ڈی جی رینجرز سندھ نے مرکزی جلوس کے روٹ کا دورہ کیا ۔
مرکزی
جلوس کی کیمروں سے مانٹیرنگ کی جارہی ہے اور مرکزی جلوس میں بھی رینجرز
موجود ہے باقی شہر کے چھوٹے بڑے جلوسوں کی حفاظت کے حوالے سے بھی میجر جنرل
عمر بخاری نےاظہار خیال کیا۔