Aug 31, 2020 07:56 pm
views : 216
Location : Different Places
Karachi-PMD issues high alert as Karachi set to hit by seventh monsoon spell from today
کراچی میں مون سون بارشوں کا ساتواں اسپیل آج سے شروع ہونے کا امکان
شہر قائد میں مون سون بارشوں کا 7واں اسپیل آج سے شروع ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ
موسمیات کے مطابق کراچی میں تیزبرسات برسانے والا سسٹم کمزورپڑچکا ہے تاہم
شہرکے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے جب کہ دن بھرموسم ابرآلود
رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دوپہرکے بعد کہیں ہلکی کہیں تیزبارش کا امکان ہے تاہم زیادہ تیزبارش ساؤتھ ایسٹ کےعلاقوں میں ہوگی۔
محکمہ
موسمیات کا کہنا ہے کہ موجودہ درجہ حرارت 28 سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا ہے۔
دن بھردرجہ حرارت 32 سے 34 سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے تاہم ہوا میں نمی
کا تناسب 60 سے 70 فیصدریکارڈ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کے
مطابق رواں مون سون سیزن میں اب تک کراچی میں معمول سے 220 فیصد زائد
بارشیں ہوچکی ہیں جب کہ اگست میں بارشوں کے کئی ریکارڈ بھی توٹ چکے ہیں۔