سی بی سی دفتر کے باہر علاقہ مکینوں کا احتجاجی دھرنا
کراچی کے علاقوں کلفٹن اور ڈیفنس کے رہائشیوں نے بارش کے پانی کا نکاس نہ ہونے اور بجلی کی بندش کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے، کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن (سی بی سی) کے دفتر کے باہر دھرنا دے دیا ۔
کنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کے دفتر کے باہر جمع احتجاجی مظاہرین کا کہنا ہے کہ سی ای او کو بلائے جانے تک احتجاج جاری رکھیں گے۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ کلفٹن کنٹونمنٹ کی انتظامیہ سیوریج کے پانی کی نکاسی کے نظام کو بہتر بنائے اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکوں کی فوری مرمت کی جائے۔