Aug 31, 2020 07:58 pm
views : 226
Location : Different Places
Karachi-Record rain in Karachi submerges city
کراچی ، گزشتہ دنوں ہونے والی بارشوں کے بعد سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار
کراچی
میں گزشتہ دنوں ہونے والی بارشوں کے بعد سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئیں
ہیں جب کہ ڈیفنس میں خیابان بخاری کمرشل ایریا اور خیابان سحر سمیت کئی
علاقوں میں پانی تاحال جمع ہے۔
نیا ناظم آباد میں نیوی اور آرمی کی جانب
سے ریسکیو آپریشن جاری ہے اور بارش کے پانی میں پھنسے لوگوں کو کشتیوں کے
ذریعے نکالا جا رہا ہے۔
ادھر سخی حسن قبرستان میں متعدد قبروں کے نام و
نشان تک مٹ گئے ہیں جب کہ کیچڑ اور گندگی سے کراچی سبزی منڈی کا برا حال
ہے، سبزی اور پھل گل سڑ گئے ہیں جس سے علاقے میں بدبو اور تعفن پھیلنے لگا
ہے۔
دوسری جانب کلفٹن اور ڈیفنس کے کئی علاقوں میں 4 دن سے بجلی غائب ہے جب کہ پرانا گولیمار ندی سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔
صوبائی وزیر بلدیات، اطلاعات و مذہبی امور سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی کا انفرا اسٹرکچر ازسرنو بحال کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ بارشوں سے ہونے والی تباہی کا ازالہ کیا جائے گا، حکومت سندھ تمام متاثرہ افراد کے ساتھ ہے۔