Aug 31, 2020 08:00 pm
views : 210
Location : Different Places
Islamabad- Nawaz Sharif's petitions for exemption from Court appearance fixed for hearing
لندن، پنجاب حکومت نے منصوبے کے تحت ضمانت میں توسیع مسترد کی ، نواز شریف
مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں ایون فیلڈ ریفرنس میں حاضری سے استثنیٰ مانگی گئی ہے۔ انہوں نے اپنی درخواست میں ضمانت میں توسیع کے معاملے کی وضاحت بھی کی ہے۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے درخواست میں ضمانت میں توسیع معاملے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وکیل نے مشورہ دیا تھا کہ پنجاب حکومت کا فیصلہ بیرون ملک سے چیلنج نہ کیا جائے، وکیل نے کہا تھا عدالت میں خود پیش ہوئے بغیر فیصلہ چیلنج نہیں کیا جا سکتا لیکن بیرون ملک ہونے کی وجہ سے عدالت میں پیش ہونا ممکن نہیں ہے۔
دوسری جانب مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کے وکیل امجد پرویز نے کیس کی سماعت 5 ستمبر تک ملتتوی کرنے کی درخواست دائر کردی ہے۔ ان کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وہ 5 ستمبر تک چھٹیوں پر ہیں، اس کے بعد کیس سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔
واضح رہے اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی ایون فیلڈ ریفرنس میں ضمانت 24 دسمبر 2019 تک منظور کی تھی اور اس میں مزید توسیع کے لیے پنجاب حکومت سے رجوع کرنے کی ہدایت کی گئی تھی تاہم مارچ میں پنجاب حکومت نے ضمانت میں توسیع مسترد کر دی تھی۔