Sep 01, 2020 08:09 pm
views : 224
Location : Different Places
Karachi- CM Sindh says govt will not leave rain-hit people helpless
وزیراعلیٰ سندھ کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ ،کاشتکاروں نے شکایتوں کے ڈھیر لگا دیئے
وزیراعلیٰ سندھ نے سیلاب سے متاثرہ سجاول، میر پور خاص، عمر کوٹ اور تھرپارکر کا دورہ کیا، کاشتکاروں نے شکایتوں کے ڈھیر لگا دیئے۔
وزیراعلی
سندھ نے میرپورخاص اور تھرپارکر کے سرحدی شہر نوکوٹ کے قریب سیم نالے کا
جائزہ لیا اور شگاف فوری پُر کرنے کی ہدایت کی۔ مراد علی شاہ تحصیل جھڈو
میں سیلاب متاثرہ کیمپ بھی پہنچے۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ
شبلی فراز کے بیان سے لگتا ہے کہ وہ متاثرہ لوگوں کی مدد نہیں کرنا چاہتے
ہیں تاہم امید ہے وزیر اعظم پورے سندھ کو ایک نظر سے دیکھیں گے، انہوں نے
وفاقی حکومت سے میرپورخاص کے کاشتکاروں کیلئے قرض میں ریلیف کا مطالبہ کیا۔