Sep 02, 2020 06:26 pm
views : 219
Location : Idara noor e haq
Karachi's entire infrastructure has been destroyed,government representatives have completely failed,JI
شفاف مردم شماری کے بعد تین ماہ میں بلدیاتی انتخابات کروائے جائیں،جماعت اسلامی
امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے مطالبہ کیا
ہے کہ شفاف مردم شماری کے بعد تین ماہ میں بلدیاتی انتخابات کروائے جائیں،
(سندھ لوکل باڈیز ایکٹ)کو فوراً اور مکمل تبدیل کر کے آنے والی شہری حکومت
کو بااختیار بنایاجائے۔
ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے
ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ اس وقت کراچی کا پورا انفرااسٹرکچر تباہ
ہوچکا ہے موجودہ حکومتی نمائندے مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں،سی ای آئی
اوراسٹیک ہولڈر پر مشتمل کمیٹی بنائی جائے، بلدیاتی الیکشن کے لیے حد بندی
اور حلقہ بندی جلد مکمل کی جائے اورآفت زدہ علاقوں کے متاثرین کی زر تلافی
سے مددکی جائے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ وفاقی بجٹ پر نظر ثانی کرکے
کراچی کے لیے کیے گئے مختص ترقیاتی بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ کیا جائے،کے
الیکٹرک کو قومی تحویل میں لے کر فارنزک آڈٹ کروایاجائے، ہم کراچی کے
شہریوں کے ساتھ مل کر اُن کے حقوق کے تحفظ کے لیے بہت جلد تحریک چلائیں گے۔