Sep 02, 2020 06:30 pm
views : 223
Location : Different Places
Islamabad- US blogger Cynthia Ritchie asked to leave Pakistan within 15 days
اسلام آباد،عدالت کا سنتھیا رچی کا پندرہ دن میں ملک چھوڑنے کا حکم
امریکی
شہری سنتھیا رچی کے ویزے کی مدت اکتیس اگست کو ختم ہوچکی ہے اور انہوں نے
ویزے کی توسیع کیلئے درخواست دی تھی تاہم وزارت داخلہ نے ان کی درخواست کو
مسترد کردیا ہے۔
وزارت داخلہ کےمطابق سنتھیا رچی کو پندرہ دن کے اندر پاکستان چھوڑنے کے احکامات جاری کیئے گئے ہیں۔
خیال
رہےکہ امریکی شہری سنتھیا رچی نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، سابق
وزیر داخلہ رحمان ملک اور مخدوم شہاب الدین پر سنگین نوعیت کے الزامات
لگائے تھے جسے وہ پولیس اور عدالت کے سامنے ثابت کرنے میں ناکام رہی ہیں۔
پی
پی رہنما رحمان ملک نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں اس سلسلے میں ایک درخواست
دائر کی تھی جس پر عدالت نے سیکرٹری داخلہ کو سنتھیا رچی کے ویزہ میں
توسیع کے معاملے پر فیصلہ کرنے کا کہا تھا۔
سابق وزیرداخلہ رحمان ملک نے سنتھیا رچی پر ہتک عزت کا دعویٰ بھی دائر کیا تھا۔