Sep 02, 2020 06:32 pm
views : 221
Location : Different Places
Peshawar- Nine people killed, multiple houses destroyed in Swat flash floods
خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں بارشوں کی وجہ سے دریاؤں اورندی نالوں میں سیلابی صورت حال
پی ڈی ایم اے
خیبرپختونخوا کے مطابق صوبے کے بالائی اضلاع میں بارشوں کی وجہ سے دریاؤں
اورندی نالوں میں سیلابی صورت حال ہے، دریائے سوات میں چکدرہ کے مقام
پرپانی کا بہاؤ پچپن ہزار پچیاسی، منڈا پچانوے ہزار تین سو، خواز خیلہ
تینتیس ہزار اور دریائے پنچکوڑہ میں چوبیس ہزار دو سو تریسٹھ کیوسک ہے۔
موجودہ حالات کے تناظرپی ڈی ایم اے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں
ہے۔ نوشہرہ اور چارسدہ میں دریاؤں کے قریب آباد افراد الرٹ رہیں، ۔سیاحوں
سے گزارش ہے کہ احتیاط کریں۔
دریائے کابل میں نوشہرہ ، جہانگیرہ اور خیر
آباد کے مقامات پر پانی کا بہاؤ مسلسل بڑھ رہا ہے، ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میر
رضا نے علاقے میں الرٹ جاری کردیا ہے اوردریائے کابل کے کناروں پر آبادی
میں رہائش پذیر لوگوں کو دوررہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
دریائے سوات کے
سیلابی ریلے میں اب تک 3 افراد ڈوب چکے ہیں۔ جن میں سے ایک کی میت کوبرآمد
کرلیا گیا ہے جبکہ دیگر دو کی تلاش جاری ہے۔ ڈوبنے والوں میں ایک پولیس
اہلکاربھی شامل ہے۔ مانسہرہ کے علاقے اوگی حسین بانڈہ میں شدید بارش سے
مکان کی چھت گرگئی، جس سے نتیجے میں چارافراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے
والوں کی شناخت فضل الہی، محمد شبیر، نوراسلام، بنت بی بی سے ہوئی ہے جب کہ
ایک شدید زخمی خاتون کو کنگ عبداللہ اسپتال شفٹ کردیا گیا ہے۔ بالاکوٹ میں
بھی شدید بارشوں کے دوران مختلف واقعات میں تین افراد دریا میں ڈوب کرجاں
بحق ہوگئے۔ مانسہرہ کے ہی علاقے چھترپلین میں مکان پرمٹی کا تودہ بھی گرا
جس کے نتیجے میں 5 افراد ملبے تلے دب گئے۔ خاتون اوربچے سمیت چارافراد جاں
بحق جب کہ ایک خاتون کو زندہ بچا لیا گیا۔
دوسری جانب پی ڈی ایم اے کا
کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں سے جاری بارشوں کے باعث پیش آنے والے حادثات
کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 20 افراد ذخمی ہوئے۔ 46 گھروں کو جزوی
جب کہ 4 گھروں کو مکمل نقصان پہنچا ہے۔