حکومت کراچی میں بارش کے متاثرین کو معاوضہ دے،شہباز شریف
مسلم لیگ نون کےصدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف
میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کراچی کو ابھی تک جتنا بنایا ہے نون لیگ نے
بنایا ہے۔
شہباز شریف ایک روز کے دورے پر کراچی پہنچ گئے، ان کے ساتھ مریم اورنگزیب اور احسن اقبال بھی کراچی پہنچے ہیں۔
شہباز
شریف نے کراچی ایئر پورٹ کے لاؤنج میں پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کی جس کے
بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے حالات دیکھ کر یہاں آیا
ہوں۔
انہوں نے کہا کہ بارشوں نے کراچی کو بہت متاثر کیا ہے، یہ میرا شہر
ہے، نون لیگ کو کراچی سے پیار ہے، اس شہر کو تباہی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
شہباز
شریف نے کہا کہ آج میرا کراچی میں مصروف ترین دن ہے، مفتاح اسماعیل اور
شاہ محمد شاہ کے گھر جاؤں گا، کراچی جب پانی میں ڈوبا ہوا ہے تو سیاست
نہیں کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کو سندھ حکومت کی مشاورت
سے امدادی کارروائیاں شروع کرنی چاہئیں، حکومت کراچی میں بارش کے متاثرین
کو معاوضہ دے۔
صدر مسلم لیگ نون کا مزید کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے کہا
تھا کہ کراچی کے لیے اربوں روپے کے فنڈز دیں گے، وفاقی حکومت کے کراچی کے
لیے اعلان کردہ فنڈز کہاں ہیں؟
شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ وزیرِ اعظم
سیاست نہ کریں اور سندھ حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں، عمران خان کراچی کے
مسئلے پر سیاست نہ کریں، عوام کی مدد کریں۔