مشکل وقت میں کراچی کی عوام کے ساتھ ہیں،فاروق ستار
سربراہ تنظیم (ایم کیو ایم پاکستان)بحالی
کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار نے میمن مسجد کے اطراف میں بارش اور سیوریج کے پانی
سے متاثرہ کپڑا مارکیٹ کا دورہ کیا اور وہاں موجود تاجروں سے ملاقات کر کے
انکے مسائل سنے ڈاکٹر فاروق ستار نے بارشوں کے باعث ہونے والے نقصانات پر
اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ بارشوں کی وجہ سے کراچی کے شہریوں کے
گھروں اور کاروبار کو شدید نقصان پہنچا ہے ہم مشکل وقت میں کراچی کی عوام
کے ساتھ ہیں اور انکو مشکل وقت میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
اس موقع پر
ڈاکٹر فاروق ستار کے ہمراہ ممبر او آر سی و سابق ایم پی اے ہرگن داس ،
ڈسٹرکٹ ساتھ انچارج زبیر الدین اور اراکینِ ٹائون کمیٹی موجود تھے