Sep 03, 2020 04:00 pm
views : 216
Location : Domestic Place
Karachi- Coronavirus kills 10 Pakistanis, infects 424 in one day
کراچی، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وبا کے چار و چوبیس نئے کیسزاوردس اموات رپورٹ
این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا وبا کے چار و چوبیس نئے کیسزاوردس اموات رپورٹ ہوئیں۔جس کے بعد کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد دو لاکھ ستانوے ہزار چودہ اور مجموعی اموات کی تعداد ساٹھ ہوگئی۔
این سی او سی کے مطابق ملک میں ایکٹیو کیسز کی تعداد صرف آٹھ ہزار سات سو اکسٹھ ہے، صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد دو لاکھ اکاسی ہزار نوسو پچیس ہو گئی ہے۔
سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ انتیس ہزارآٹھ سو ستائیس، دوسرے نمبر پنجاب میں مریضوں کی تعداد چھیانوے ہزار نوعسو تراسی، کے پی میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد چھتیس ہزارتین سو چالیس ، بلوچستان میں تعداد بارہ ہزار نوسو پینتیس ، اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد پندرہہزار چھ سو نواسی، آزاد جموں و کشمیردو ہزار تین سو پانچ، گلگت میں دو ہزار نوسو پینتیس ہوگئی ہے۔
گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں اکیس ہزار سات سو چوالیس ٹیسٹ کیے گئے، ملک بھرمیں اب تک چھبیس لاکھ چوراسی ہزار دوسو باون ٹیسٹ ہو چکے ہیں، ملک بھرکے اسپتالوں میں نوے مریض وینٹی لیٹرپر ہیں، اسپتالوں میں کوروناوینٹی لیٹرزکی تعداد انیس سو بیس ہے، ملک بھرمیں سات سو پینتیس اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لیے سہولیات ہیں، اس وقت 1 ہزارچون مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں۔