Sep 03, 2020 04:09 pm
views : 262
Location : Domestic Place
Karachi- Anti-encroachment drive along nullahs in Karachi continues on second day
کراچی، شہر قائد میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، نالوں پر قائم تجاوزات مسمار
اسسٹنٹ کمشنر کراچی نے کہا ہے کہ ضلع وسطی کے تین مختلف مقامات پر سروے کیا جائے گا اور عارضی تجاوزات کو مسمار کیا جائے گا، پہلے روز گجر نالے کے اطراف مارکنگ کی گئی تھی، 105 فٹ کی حدود میں آنیوالی تجاوزات کو گرایا جائے گا، ایک سروے رپورٹ تیار کرنے کے بعد اعلیٰ حکام کو بھیجی جائے گی، تجاوزات کی زد میں آنیوالے افراد کو متبادل رہائش فراہم کی جائے گی۔
خیال رہے گزشتہ روز کراچی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن میں مختلف مقامات پر نالوں سے دکانوں کے شیڈز اور دیگر تجاوزات کو مسمار کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر سینٹرل نے کہا آپریشن مرحلہ وار کیا جائے گا۔ ترجمان سندھ حکومت نے وضاحت کی کہ آپریشن کے دوران مکانات کو مسمار نہیں کیا جا رہا۔