لاہور، چوبرجی میں نجی بینک کی عمارت گر گئی، 7 افراد ملبے تلے دب کر زخمی
صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقہ چوبرجی چوک کے قریب واقع نجی بینک کی چھت گر گئی۔
چھت
گرنے کے باعث متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں
کی گئیں جن کے نتیجے میں ملبہ تلے سے سات متاثرین کو نکال لیا گیا۔
ترجمان ریسکیو کا کہنا ہے کہ ساتوں متاثرین کو سروسز اسپتال منتقل کیا گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق چھت گیس کا پائپ پھٹنے کے باعث گری۔
ریسکیو
کے ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جائے وقوعہ پر ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا
گیا ہے، پندرہ ریسکیو وہیکلز نے آپریشن میں حصہ لیا۔