Sep 04, 2020 09:25 pm
views : 263
Location : Domestic place
Islamabad- PM Imran refuses to accept Bajwa's resignation as information aide
وزیر اعظم نے عاصم باجوہ کا استعفیٰ قبول کرنے سے انکار کردیا
وزیراعظم کے معاون
خصوصی برائے اطلاعات لیفٹننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے وزیر اعظم عمران
خان سے ملاقات کی اور انہیں اپنا استعفیٰ پیش کردیا جو عمران خان نے قبول
کرنے سے انکار کردیا۔
وزیراعظم عمران خان نے لیفٹننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم
باجوہ کو بطور معاون خصوصی کام جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عاصم
سلیم باجوہ کی جانب سے جو ثبوت اور وضاحت پیش کی گئی ہے اس سے مطمئن ہوں۔
وفاقی
وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے
اطلاعات لیفٹننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے تنازع ختم کرنے کیلئے یہ
فیصلہ لیا، جس کا ہم احترام کرتے ہیں۔
لیفٹننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ
نے معاون خصوصی کے عہدے سے مستعفی ہونے جبکہ چیئرمین سی پیک اتھارٹی پر
برقرار رہنے کا فیصلہ کیا تھا۔
اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز کا موقف بھی سامنے آگیا۔
شبلی فراز کا کہنا تھا کہ لیفٹننٹ جنرل (ر) عاصم باجوہ پروفیشنل اور ڈیسنٹ آدمی ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ عاصم سلیم باجوہ نے سرکاری طور پر ابھی اپنے مستعفی ہونے کے فیصلے سے آگاہ نہیں کیا۔
شبلی فراز نے کہا کہ عاصم سلیم باجوہ نے شاید حکومت کو، خود کو اور اپنے اہلِ خانہ کو ایسی صورتحال سے گزارنے کے بجائے یہ فیصلہ کیا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عاصم سلیم باجوہ نے اس تنازع کو ختم کرنے کے لیے یہ فیصلہ کیا جس کی ہم عزت کرتے ہیں۔
واضح
رہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے چیئر مین لیفٹیننٹ
جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے اپنے خلاف تمام الزامات کی سختی سے تردید کرتے
ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات کے عہدے سے مستعفی
ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
عاصم باجوہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر 4 صفحات پر مشتمل تردیدی بیان جاری کیا۔
سماجی
رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک)
اتھارٹی کے چیئر مین نے لکھا کہ میں اپنے خلاف تمام الزامات کی سختی سے
تردید کرتا ہوں۔ اللہ کا شکر ہے میرے اور اہلخانہ کیخلاف الزامات کی کوشش
بے نقاب ہو گئی۔