کراچی،تحریک لبیک پاکستان کیجانب سے ناموس رسالت مارچ کا انعقاد
تحریک لبیک پاکستان کے زیر اہتمام تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ والہ وسلم مارچ تبت سینٹر سے کراچی پریسں کلب تک منعقد کیاگیا،مارچ میں شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی علامہ رضی حسینی نے کہا کہ متنازع فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو نے ایک بار پھر شان حضرت محمدصلی اللہ علیہ والہ وسلم میں گستاخی کرتے ہوئے توہین آمیز خاکے شائع کئے ہیں،وزیر اعظم ریاست مدینہ کے نعرے کے بجائے ناموس رسالتﷺ کیلئے عملی کردار ادا کریں،انکا کہنا تھا کہ دیکھ لو کراچی کے عوام کا حالیہ بارشوں سب کچھ تباہ و برباد ہوگیا لیکن وہ شان محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کیلئے میدان عمل میں ہیں اور حکومت پاکستان کو واضح کرتے ہیں وہ فی الفور فرانسیسی سفیر کو طلب کرکے بتادے کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے بارے میں کسی بھی قسم کی گستاخی کو برداشت نہیں کرینگے،ناموس رسالتﷺ کیلئے اپنی جان بھی قربان کردیں گے، عالمی دنیا بھی اپنا کردار ادا کرے
مفتی قاسم فخری کا کہنا تھا کہ آزادی اظہار رائے کا مطلب کسی کے جذبات کو مروح کرنا نہیں ہے،مسلمان نبی آخرزمان ﷺ کی شان میں گستاخی ہرگز برداشت نہیں گے۔