Sep 04, 2020 09:40 pm
views : 256
Location : Different Places
Karachi- FIA registers FIR against 24 more officers and their wives for illegally receiving money under Benazir Income Support Program
ایف آئی اے نے بے نظیر انکم
سپورٹ پروگرام کے تحت غیرقانونی طریقے سے رقم وصول کرنے والے مزید 24افسران
اور ان کی بیگمات کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی
ایف آئی اے نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت غیرقانونی طریقے سے رقم وصول کرنے والے مزید 24افسران اور ان کی بیگمات کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ہیں جبکہ فاضل عدالت نے 3 خواتین افسران کو جرم ثابت ہوجانے پر سزائیں بھی سنائیں۔
سول جج اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ نمبر 9 حیدرآباد کی عدالت نے ایف آئی اے کے تحت درج بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے غیرقانونی طریقے سے مستحقین کے نام پر پیسے وصول کرنے والی 3 خواتین افسران ناز بی بی بنت دلدار بلوچ، مسماۃ ریشمیٰ بنت علی اکبر اور مسماۃ خدایت لغاری کو جرم ثابت ہوجانے پر عدالتی وقت ختم ہونے تک عدالت میں بیٹھے رہنے اور فی کس8 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے۔
ایف آئی اے حیدرآباد نے تینوں خواتین کے خلاف11اور 14 جولائی کو فراڈ اور جعلسازی کی ایف آئی آر درج کی تھیں۔ دوسری طرف ایف آئی اے نے مزید24سرکاری افسران اور ان کی بیگمات کے خلاف مقدمات درج کرلیے ہیں۔