Sep 05, 2020 12:32 pm
views : 261
Location : Domestic Place
Karachi- Coronavirus kills 5 Pakistanis, infects 513 in one day
کراچی، ملک میں کورونا کے مزید 513 کیسز، 24 گھنٹے کے دوران 5 افراد جاں بحق
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 513 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 97 ہزار 118، سندھ میں ایک لاکھ 30 ہزار 253، خیبر پختونخوا میں 36 ہزار 498، بلوچستان میں 13 ہزار 157، گلگت بلتستان میں 2 ہزار 960، اسلام آباد میں 15 ہزار 726 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 313 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 27 لاکھ 32 ہزار 325 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 24 ہزار 857 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 2 لاکھ 82 ہزار 553 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 535 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پنجاب میں 2 ہزار 208، سندھ میں 2 ہزار 422، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 255، اسلام آباد میں 175، بلوچستان میں 144، گلگت بلتستان میں 71 اور آزاد کشمیر میں 65 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔