Sep 05, 2020 12:40 pm
views : 254
Location : Domestic Place
Karachi- Sindh Govt decides to appoint Iftikhar Shalwani as Administrator Karachi
کراچی، افتخار شلوانی کو ایدمنسٹریٹر کراچی بنانے کا فیصلہ، افتخار شلوانی پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ اکیس کے افسر ہیں
سندھ حکومت نے سابق کمشنر افتخار شلوانی کو ایڈمنسٹریٹر کراچی بنانے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ نے افتخار شلوانی کو ایڈمنسٹریٹر کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن بنانے کی منظوری دے دی ہے، نوٹیفکیشن آئندہ چوبیس گھنٹوں بعد جاری کیا جائے گا۔
افتخار شلوانی پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ اکیس کے افسر ہیں اور اس سے قبل سندھ میں کمشنر کراچی، محکمہ قانون، محکمہ صحت کے سیکرٹری کے علاوہ وفاقی وزارت صنعت وپیداوار میں ایڈیشنل سیکریٹری بھی رہ چکے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ کراچی میں ایڈمنسٹریٹر مشاورت سے آئے گا تو قابل قبول ہوگا، ایڈمنسٹریٹر اسی شہر سے تعلق رکھنے والا ہونا چاہئے۔