Sep 05, 2020 12:50 pm
views : 258
Location : Domestic Place
Lahore- if Nawaz Sharif returns, his politics can improve, says Sheikh Rashid
لاہور، پتھراؤ والی پارٹی بات چیت والی پارٹی کیساتھ چلنے کیلئے تیار نہیں، شیخ رشیداحمد
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا نواز شریف کو واپس لانے کی کوشش کی جائے گی،پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ اسمبلیوں سے استعفیٰ نہیں دیں گے، عمران خان کو کوئی خطرہ نہیں، 5 سال پورے کریں گے، اپوزیشن جیسا طرز عمل اختیار کرے گی ہم بھی ویسا ہی طرز عمل اختیار کریں گے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا آج کا دن پاکستانی سیاست میں تبدیلی لاسکتا ہے، وزیراعظم کے دورہ کراچی سے بڑی تبدیلی آسکتی ہے، پیپلز پارٹی، سندھ حکومت اور وفاق کراچی کے عوام کو مشکلات سے نکال دیتے ہیں تو اس سے بہتر کیا ہوگا۔
انہوں نے کہا شہباز شریف نے ہمیشہ نواز شریف کیلئے سہولتیں پیدا کیں، نواز شریف اور آصف زرداری کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں، یہ اب دھرنا نہیں دے سکتے، جلسہ جلسہ جلوس جلوس کیمروں کی رونق ہے، عمران خان موجودہ سیاسی صورتحال میں فِٹ آدمی ہے۔
وفاقی وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ سٹاک ایکسچینج ایک تھرما میٹر ہوتا ہے جس سے اندازہ لگایا جاتا ہے لوگوں کی کیا صورتحال ہے۔