Sep 05, 2020 02:26 pm
views : 249
Location : Domestic Place
Karachi- Govt making efforts to solve major issues of Karachi, Asad Umar
کراچی،کےالیکٹرک کے لائسنس میں ترمیم کی ضرورت ہے تو کی جائے، اسد عمر
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور کے الیکٹرک حکام میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں کراچی میں بجلی کے نظام اور دیگر معاملات پر بات چیت کی گئی، اس ملاقات کے حوالے سے وفاقی وزیر اسد عمر وزیراعظم کو کےالیکٹرک کی کارکردگی اور مسائل پر مبنی رپورٹ پیش کریں گے۔
بعد ازاں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ بجلی کے نرخ ہم نے نہیں نیپرا نےبڑھائے ہیں، یہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کا نہیں بلکہ نیپرا کا فیصلہ ہے اور نیپرا حکومت کے ماتحت نہیں، باقی پاکستان والے2سال سے جو بل ادا کررہے ہیں وہ کراچی والے اب ادا کریں گے۔
ایک سوال کے جواب میں اسد عمر نے کہا کہ زمین پر کام ہوچکا ہے اورافتتاح بھی ہوچکا ہے، کے فور کے پانی کا منصوبہ اور کے سی آر پر جوانی سے سن رہے ہیں لیکن یہ منصوبے آج تک مکمل نہیں ہوئے۔
کےسی آر کراچی کی کی ضرورت ہے، کے فور سے شہر کو پانی چاہیے، کراچی میں نالوں پر تجاوزات کھڑی کی گئیں جس سے مسائل پیدا ہوئے۔
اسد عمر کا کہنا تھا کہ بنیادی مسائل حل ہوں گے تو نئی چیزوں پر بات ہوگی، خوشی ہوئی کہ شہبازشریف کے دل میں کراچی کا درد جاگا، شہبازشریف کراچی کے شہریوں کے بجائےآصف زرداری کے پاس گئے۔
انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب نے دیکھا کہ شہبازشریف نے زرداری کو کیسے کراچی کی سڑکوں گھسیٹا، میرے لیے بھی یہاں کھڑے ہوئے صوبائی حکومت پرتنقید کرنا آسان ہے، کراچی اب سیاست نہیں ایکشن دیکھنا چاہتا ہے۔