Sep 05, 2020 05:43 pm
views : 247
Location : Governor House
Karachi- PM Imran announces Karachi Transformation Plan worth Rs 1100 billion
کراچی، وزیراعظم کا شہر قائد کیلئے 1100 ارب روپےکے پیکیج کا اعلان
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی کے مسائل کو مستقل بنیادوں پر حل کریں گے، کراچی میں بارشوں سے تباہی مچ گئی، بارشوں سے پہلے کورونا کا چیلنج تھا، کورونا وائرس کے حوالےمرحلہ بہت مشکل تھا، کورونا سے نمٹنے کیلئے ہم نے کمیٹی بنائی، ٹڈی دل کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے بھی کمیٹی تشکیل دی گئی، بارشوں سے بلوچستان اور دیگر اضلاع متاثر ہوئے، سیلاب نے بلوچستان، اندرون سندھ اور سوات میں تباہی مچائی۔
عمران خان کا کہنا تھا کراچی کے لوگوں نے مشکل وقت کا سامنا کیا، کراچی والوں کیلئے پینے کا پانی بڑا مسئلہ ہے، نالے، نکاسی آب، بے گھر افراد، سالڈویسٹ کے مسائل ہیں، شہر قائد میں ٹرانسپورٹ کے ساتھ سڑکوں کا بھی مسئلہ ہے، این ڈی ایم اے نالوں سے تجاوزات کا خاتمہ کر رہی ہے، کراچی کی سڑکیں اور دیگر انفرا اسٹرکچر کا مسئلہ حل کرنا ضروری ہے، کراچی سرکلر ریلوے بھی مکمل کریں گے۔
میڈیا بریفنگ سے قبل گورنر ہاؤس کراچی میں وزیر اعظم کی سربراہی میں کراچی ٹرانسفارمیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا اسد عمر ، شبلی فراز ، علی زیدی اورامین الحق کے علاوہ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ بھی شریک تھے۔ کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت سندھ حکومت کے میگا منصوبوں پر مشاورت کی گئی اور کراچی کی تعمیر وترقی کے لئے وفاق اورسندھ حکومت کا مل کرکام کرنے کا عزم کیا گیا۔
قبل ازیں کراچی پہنچنے پر گورنر ووزیر اعلیٰ سندھ نے وزیر اعظم عمران خان کا استقبال کیا۔