Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Sep 06, 2020 02:22 pm views : 246

Location : Mazar-e-Quaid

Karachi- Change of guard ceremony at Mazar e Quaid on Defence Day
  • Urdu

کراچی،چھ ستمبر یومِ دفاع کے موقع پر مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب

چھ ستمبر یومِ دفاع کے موقع پر مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب منعقد کی گئی۔
مزار قائد پر پاکستان ایئر فورس ( پی اے ایف) اصغرخان اکیڈمی کے کیڈیٹس نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے جبکہ فرائض سنبھالنے والے گارڈز میں 3 خواتین سمیت 46 کیڈٹس شامل ہیں۔
تقریب کے مہمان خصوصی ایئر آفیسر کمانڈنگ اصغرخان اکیڈمی ائیروائس مارشل شکیل غضنفر نے مزار قائد پر پھول رکھے اور فاتحہ پڑھی۔
مہمان خصوصی ایئر وائس مارشل شکیل غضنفر نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہماری قومی سلامتی کو سب سے بڑا مسئلہ 6 ستمبر کو ہوا، آج 6 ستمبر دفاع پاکستان پرتبدیلی گاڈز پر پی اے ایف اکیڈمی کا سر فخر سے اونچا ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ  6 ستمبر 1965 کی جنگ میں شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ہمارا مقابلہ ایک ایسے دشمن سے تھا جو ہم سے چار گنا بڑا تھا۔
ایئر وائس مارشل شکیل غضنفر  نے کہا کہ ہماری قوم اور افواج سے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا، پاک فضائیہ کے طیاروں نے بھارتی ٹینکس کو نیست و نابوط کردیا، پاک فضائیہ کے طیاروں نے دشمن کے ٹھکانوں کو چن چن کر نشانہ بنایا۔
انہوں نے کہا کہ آپریشن راہ نجات، ردالفساد کی کامیابیاں قوم کے سامنے ہںں، پاکستان کی فضائی سرحدیں ناقابل تسخیر ہیں، پاک فضائیہ نے 27 فروری 2019 کو بھارت کو بھر پور جواب دیا۔
ایئر وائس مارشل شکیل غضنفر نے کہا کہ ہماری قوم کو 1965کی جنگ اور حالیہ آپریشن پر فخر ہے، دشمن کے عزائم کو بھرپور طریقے سے جواب دیا ہے اور دیتے رہیں گے۔
دوسری جانب لاہور میں یوم دفاع کے موقع پر مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کے مزار پر  بھی گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد کی گئی۔
تقریب کے مہمان خصوصی ڈی جی پاکستان رینجرز میجر جنرل عامر مجید  نے مزارِ اقبال پر پھول رکھے اور فاتحہ پڑھی۔
نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں یادگار شہداء پر یوم دفاع کی تقریب میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے شرکت کی۔
ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے یادگارِ شُہدا پر پھول رکھے اور فاتحہ پڑھی،  نیول چیف نے اس موقع پر شُہدا کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور انہیں تحائف بھی دیئے۔

Recent News

Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump 1:12
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump
Mar 24, 2026 05:00 pm
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows 1:02
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows
Mar 24, 2026 02:00 pm
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi 1:01
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi
Mar 24, 2026 01:00 pm
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms 1:17
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms
Mar 24, 2026 12:00 pm
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised! 1:05
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised!
Mar 24, 2026 11:00 am
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza 1:07
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza
Mar 23, 2026 03:30 pm
Air Canada Plane Crash 1:14
Air Canada Plane Crash
Mar 23, 2026 03:00 pm
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage 1:19
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage
Mar 23, 2026 02:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved