Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Sep 06, 2020 08:10 pm views : 245

Location : President House

Islamabad- President Dr Arif Alvi Confers Awards on Defence Day
  • Urdu

اسلام آباد،صدر مملکت عارف علوی نے فوجی جوانوں و افسران کو اعزازات سے نواز دیا

وطن کی خاطر جان عزیز قربان کرنے والے شہداء کو ستارہ بسالت جبکہ بہترین کارکردگی اور مہارانہ صلاحتوں کا مظاہرہ کرنے پر فوجی افسران کو ستارہ جرات, ستارہ بسالت, تمغہ جرات سے نوازا گیا۔
تفصیلات کے مطابق یوم دفاع کی مناسبت سے ایوان صدر میں مسلح افواج کے جوانوں و افسروں کےلیے تقسیم اعزازات کی تقریب منعقد کی گئی، جس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان، وفاقی وزراء سمیت اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔
تقریب کے دوران صدر مملکت عارف علوی نے ونگ کمانڈر نعمان کو ستارہ جرات جبکہ ایئروائس مارشل ظفر اسلم اور گروپ کیپٹن رانا الیاس حسن کو ستارہ بسالت سے نوازا گیا۔
خیال رہے کہ 11 مارچ 2020 کو اسلام آباد میں شکرپڑیاں کے قریب پاک فضائیہ کا لڑاکا طیارہ ایف – 16 یوم پاکستان کی ریہرسل کے دوران گر کر تباہ ہوگیا تھا، حادثے میں ونگ کمانڈر نعمان اکرم شہید ہوگئے تھے۔
سربراہ مملکت کی جانب سے کی جانب سے کیپٹن جنید عرفان عباسی شہید اور حوالدار انجینئر محمد آصف کو بعد از شہادت ستارہ بسالت سے نوازا، شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن جنید عرفان شہید کا اعزاز ان کے والد نے وصول کیا۔
تقریب کے دوران حوالدارعبدالرحمان، حوالدارعبدالنصیر، صوبیدار میجر منور خان اور صوبیدار منیر احمد کو بعد از شہادت ستارہ بسالت سے عطا کیا گیا۔
عارف علوی نے نائیک سلیم اللہ کو ان کی شہادت کے بعد ستارہ بسالت سے نوازا جبکہ حوالدار امیر علی شاہ کو بھی بعد از شہادت ستارہ بسالت عطا کیا گیا۔
صدر پاکستان نے سپاہی عامر خان، سپاہی رمیز علی، سپاہی میر عالم، سپاہی فخرعباس، سپاہی امداد اللہ خان، سپاہی سمیع اللہ بیگ کو بھی بعد از شہادت ستارہ بسالت سے نوازا جبکہ لانس نائیک نذیر خان کو دشمن کے خلاف لڑتے ہوئے جام نوش کرنے پر بھی ستارہ بسالت دیا گیا۔
سپاہی انور جان، سپاہی محمد وارث شعبان، نائیک سلیم اللہ اور لیفٹیننٹ عمیر افتخار کو شہادت کے بعد صدر عارف علوی نے ستارہ بسالت عطا کیا۔
سربراہ مملکت کی جانب سے تقریب کے دوران ونگ کمانڈر محمد عمر چوہدری کو بعد از شہادت ستارہ بسالت سے نوازا گیا جبکہ ونگ کمانڈر حسن محمود صدیقی اور گروپ کیپٹن فہیم احمد خان کو تمغہ جرات سے نوازا گیا۔

Recent News

Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump 1:12
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump
Mar 24, 2026 05:00 pm
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows 1:02
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows
Mar 24, 2026 02:00 pm
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi 1:01
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi
Mar 24, 2026 01:00 pm
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms 1:17
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms
Mar 24, 2026 12:00 pm
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised! 1:05
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised!
Mar 24, 2026 11:00 am
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza 1:07
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza
Mar 23, 2026 03:30 pm
Air Canada Plane Crash 1:14
Air Canada Plane Crash
Mar 23, 2026 03:00 pm
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage 1:19
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage
Mar 23, 2026 02:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved