Sep 07, 2020 05:03 pm
views : 262
Location : Different Places
Islamabad- Court barred Interior Ministry from deporting American blogger Cynthia Ritchie
اسلام آباد، امریکی خاتون شہری کی فوری ملک بدری روک دی گئی
اسلام آباد ہائی کورٹ نے امریکی شہری سنتھیا رچی کو فوری ملک بدری سے روکتے ہوئے وزارت داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے امریکی شہری سنتھیا رچی کی فوری ملک بدری روکنے کے احکامات جاری کئے تھے۔
اس سے قبل وزارت داخلہ نے 15 روز میں سنتھیا ڈی رچی کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا جس کے بعد وزارت داخلہ نے سنتھیا رچی کی ویزہ میں توسیع کی درخواست بھی مسترد کر دی تھی۔
درخواست کی سماعت کے دوران اسلام آباد ہائی کورٹ نے سنتھیا ڈی رچی کو بیان حلفی جمع کرانے کا حکم دیا۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ کاکہنا تھا کہ آئندہ سماعت تک سنتھیا ڈی رچی تمام الزامات کے حوالے سے تحریری طور پر آگاہ کرے، ہم یقینی بنائیں گے کہ پٹیشنر کو مکمل انصاف ملے ۔
سنتھیا رچی نے دائر درخواست میں کہا کہ متعلقہ دستاویزات دینے کے باوجود ویزےمیں توسیع کی درخواست مسترد کی گئی،جبکہ وزارت داخلہ نے ہائیکورٹ میں کہا میں نہ ریاست مخالف نہ غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث ہوں۔