Sep 07, 2020 05:09 pm
views : 236
Location : Different Places
Karachi- Punjab, Sindh, Khyber Pakhtunkhwa declared locust free
اسلام آباد، پنجاب اور کے پی کے کے بعد اب سندھ سے بھی ٹڈی دل کا خاتمہ کردیا گیا ہے، ترجمان نیشنل لوکسٹ کنٹرول سینٹر
ترجمان این ایل سی سی نے ٹڈی دل آپریشن سے متعلق اپنے تازہ اعداد وشمار جاری کرتے ہوئے کہا کہ صرف بلوچستان میں ٹڈی دل موجود ہے۔
این
ایل سی سی کا کہنا تھا کہ 24گھنٹے میں 2لاکھ ایک ہزار441ہیکٹرز کا سروے
کیا گیا، 24 گھنٹے میں لسبیلہ میں 280 ہیکٹر رقبے پر کنٹرول آپریشن کا عمل
یقینی بنایا۔
ترجمان کے مطابق گزشتہ 6 ماہ میں 11لاکھ25ہزار777ہیکٹرز پر اسپرے کیا گیا۔
خیال
رہے کہ فصلوں کے دشمن کہلانے والے ٹڈی دل کا خیبرپختونخوا کے بعد 20 اگست
کو پنجاب سے بھی خاتمہ کیا گیا تھا۔ ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے ملک بھر میں
آپریشن کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا۔
متعلقہ ادارے کو پنجاب، سندھ اور کے
پی کے میں کامیابی ملی، امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ بلوچستان سے بھی ٹڈیوں
کا جلد خاتمہ کردیا جائے گا۔