Sep 07, 2020 05:12 pm
views : 262
Location : Different Places
Islamabad- Pakistan Coronavirus: 298,903 Cases and 6,345 Deaths
کراچی، کورونا وائرس سے مزید 3 افراد جاں بحق، ہلاکتوں کی مجموعی تعداد چھ ہزار تین سو پینتالیس ہوگئی
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وبا کے 394 نئے کیسزاورمزید 3 اموات رپورٹ ہوئیں۔ این سی اوسی کے مطابق ملک بھرمیں مجموعی کیسز2 لاکھ 98 ہزار903 اوراموات کی مجموعی تعداد 6 ہزار345 ہوگئی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں 118 مریض صحتیاب ہوئے، 20 ہزار980 ٹیسٹ کیے گئے تاہم 534 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ سندھ 1 لاکھ 30 ہزار671 مریضوں کے ساتھ تعداد کے ساتھ سرفہرست ہے، پنجاب میں 97 ہزار226 اورخیبرپختونخوا 36 ہزار625 تعداد ہے جب کہ اسلام آباد میں 15 ہزار750 اوربلوچستان میں 13ہزار292 تعداد ہے۔