Sep 07, 2020 05:13 pm
views : 255
Location : Domestic place
Islamabad- Pakistan observes Air Force Day to honour martyrs of PAF
اسلام آباد، سات ستمبر یوم
فضائیہ، ایم ایم عالم نے ایک منٹ کے اندر اندر بھارت کے پانچ ہنٹر طیاروں
کا شکار کر کے عالمی تاریخ میں اپنا نام رقم کرایا
انیس سو پینسٹھ میں بھارت نے پاکستان پر جارحیت مسلط کی تو پاکستانی شاہینوں نے دشمن کے غرور کو نیست و نابود کر دیا، ایم ایم عالم نے ایک منٹ کے اندر اندر بھارت کے 5 ہنٹر طیاروں کا شکار کر کے عالمی تاریخ میں اپنا نام رقم کرایا، ان میں سے 4 طیارے 30 سیکنڈ کے اندر مار گرائے۔
1965 کی جنگ میں دنیا کی عسکری تاریخ میں نیا باب رقم کرنے والے ایم ایم عالم نے اپنی جرت مندانہ صلاحیتوں سے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔ پاک فضائیہ کے اس سپوت کو غیر معمولی جنگی ہوائی مہارتوں کی بنا پر فالکن اور لٹل ڈریگن جیسے القابات سے نوازا گیا۔
ایم ایم عالم نے اپنی زندگی میں واضح کیا کہ پاکستان کی فضائی صلاحیت بھارت پر حاوی ہے، جنگی طیارے ایف 86 سے ناممکن کو ممکن بنانے والے ایم ایم عالم کو وطن عزیز کے تیسرے بڑے فوجی اعزاز ستارہ جرات سے نوازا گیا۔