Sep 07, 2020 05:25 pm
views : 246
Location : Domestic place
Rawalpindi- Sheikh Rashid says second book to reveal 'sensational events of Pakistan's history'
لاہور، سینئر سیاستدان شیخ رشید احمد کی کتاب کی تقریب رونمائی
سینئر سیاستدان اور وزیر ریلوے شیخ رشید
احمد کی کتاب لال حویلی سے اقوام متحدہ تک کی تقریب رونمائی لاہور کے
مقامی ہوٹل میں ہوئی۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور تقریب کے مہمان خصوصی
تھے۔ سینیٹرز، صوبائی وزرا، بیوروکریٹس اور سینئر صحافی شریک ہوئے۔
تفصیل
کے مطابق لاہور میں سینئر سیاستدان اور وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی کتاب
لال حویلی سے اقوام متحدہ تک کی رونمائی کی پروقار تقریب ہوئی۔ گورنر پنجاب
چودھری محمد سرور تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
تقریب میں وزرا، ارکین
اسمبلی، بیوروکریٹس اور صحافیوں سمیت ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی
شخصیات شریک ہوئیں۔ شیخ رشید نے گورنر پنجاب کو کتاب پیش کی۔
تقریب سے
خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے شیخ رشید کو منجھے ہوئے
اور مدبر سیاستدان قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ شیخ رشید پیش گوئیاں کرتے ہیں
تو کچھ نہ کچھ ضرور ہوتا ہے۔
کتاب کے مصنف شیخ رشید احمد نے اپنے خطاب
میں جہاں بیتے دنوں کی یادوں کو تازہ کیا، وہیں مستقبل کی سیاست کی بھی بات
کی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی کرے گا۔